Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے بلدیاتی ترمیم میں ہمارے دوست شور کررہے ہیں، وزیر بلدیات سندھ

Now Reading:

نئے بلدیاتی ترمیم میں ہمارے دوست شور کررہے ہیں، وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی ترمیم میں ہمارے دوست شور کر رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی طرف سے جو سفارشات تھی وہ ہم نے شامل کی ہیں، نئے بلدیاتی ترمیم میں ہمارے دوست شور کر رہے ہیں، بلاول بھٹو نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی مشاورت کے بعد ترمیم کی گئی، یوسی، ٹاونز بنانے کی جو بات ہے اس میں بہتری لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں کی جارہی ہیں کہ واٹر بورڈ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی بات نہیں ہے، مئیر واٹر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، ہر ریجن کی سطح پر منتخب نمائندے چیئرمین ہوں گے، ٹاؤن سسٹم کی ڈیمانڈ تھی، وہ بھی کردی گئی ہے، یوسی کو بھی پاور دی گئی ہے، برتھ سرٹیفکیٹ کا کام یوسی کا ہے، اس کا لنک نادرا سے کردیا ہے، پی ایف سی کو بھی فعال کر رہے ہیں۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈسٹرکٹ کونسل کو ختم کر کے ٹاؤن سسٹم لائے ہیں، حیدر آباد کا ڈسٹرکٹ کونسل بھی ختم کیا گیا ہے، ڈویژنل ہیڈر کوارٹر شہید بے نظیر آباد اور میر پور خاص میں بھی میونسپل کارپوریشن بنائی گئی،  صحت اور ایجوکیشن اس لیے دیئے ہیں کہ ان کو بہتر کریں، ان اداروں میں تنخواہیں اور اپ گریڈیشن کا مسئلہ تھا، وہاں پر شکایات تھیں، ہم نے تو ان کے لیے بہتر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے لوکل گورنمنٹ کو دیا گیا تو وہاں پر احتجاج ہو رہا ہے، میں نے بل متعارف کراتے وقت کہا تھا کہ آپ بل پیش ہونے دیں اور پھر اس پر بات کریں، انہوں نے اس پر شور شرابہ شروع کر دیا گیا، جب 2013 میں شو آف ہینڈ کا قانون بنایا تھا تو ان پر بھی اعتراض تھا، ہم اب اس پر بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا، اب یہ عدالت میں چلے گئے ہیں، عدالت کا جو حکم ہے وہ ہم مانیں گے، الیکشن کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ مردم شماری پر تحفظات کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پہلے اعتراض کرتی تھی، بعد میں نفیس وزراء بن گئے، ہم تو جوائنٹ سیشن کا انتظار کر رہے تھے، لیکن وہاں پر بھی مردم شماری کو منظور کر دیا، جو مردم شماری پر بات کرتے تھے وہ پیچھے ہٹ گئے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے ایکٹ میں بہتری کا فیصلہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن کو دینا ہماری مجبوری تھی۔

انہوں نے کہا کہ کونسل ممبر مئیر کا الیکشن لڑے ہم ان کے تینوں تحفظات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، واٹر بورڈ میں اگر منتخب نمائندوں کو مئیر کا رول رکھنا ہے تو ہمیں اس کی ترمیم کرنی ہے، تھانے کا ایس ایچ او یوسی چیئرمین کو رپورٹ کرے گا، ایس پی اپنے مئیر کو رپورٹ کرے گا۔

 وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اپوزیشن نے جو شور مچایا ہوا ہے، ہم ان کی ساری باتیں مان لیتے یہ پھر بھی شور مچاتے، یہ کہتے ہیں نسلہ ٹاور نہیں گرانا چاہیے، خود ہی جا کر ڈارمے کرتے ہیں  کیا اپوزیشن پر کمیٹی بنانے دیں، ہم کمیشن بنا رہے ہیں اس پر بھی اعتراض کر رہے ہیں ، ہم لوکل گورنمنٹ کے ادارے کو مضبوط کر رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کابینہ میں کل بھی بحث ہوئی ہے، بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے ووٹرز بیٹھائے تھے، یہ خیر خواہ کس کے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قانون بنانے کا اختیار سندھ اسمبلی کا ہے، اعتراض ضرور کریں لیکن لوگوں گمراہ نہ کریں ، ہماری کمیٹی 6 ماہ سے بنی ہوئی تھی ، ہم پہلے دن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر