Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کل پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے، بیرسٹر محمد علی سیف

Now Reading:

وزیراعظم کل پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے، بیرسٹر محمد علی سیف

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

محمد علی سیف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا اسلامی فلاحی ریاست کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، اس ایک کارڈ سے حکومت کی جانب سے شروع تمام عوامی فلاحی پروگرامز استعمال ہوں سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام، کسان کارڈ، صحت کارڈ پلس سب اس میں شامل ہوں گے، ہر خاندان شہری کا اپنا مخصوص کیو آر کوڈ ہو گا جس کے ذریعے وہ متعلقہ پروگرام سے مستفید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کی کل لاگت 120 ارب ہے، اس پروگرام کا سب سے پہلے صوبہ خیبر پختونخوا سے آغاز ہو رہا ہے، اس پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندان اور تقریباً 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ملک کی کل آبادی کا تقریباً 53 فیصد بنتی ہے، جن شہریوں کی ماہانہ آمدن 50 ہزار سے کم ہے وہی اس پروگرام کے اہل ہوں گے، اہل صارفین کو کل خریداری کا 30 فیصد رعایت ملے گی، آٹا، گھی یا تیل اور دالوں پر اہل صارفین کو رعایت ملے گی۔

Advertisement

   معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اسٹور مالکان بھی اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں، صحت کارڈ کا اجراء بھی خیبر پختونخوا سے ہوا اب نیا پاکستان کارڈ کا آغاز بھی یہاں سے ہو رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر