Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کی غذائیت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت کا بڑا فیصلہ

Now Reading:

بچوں کی غذائیت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت کا بڑا فیصلہ

بچوں کی غذائیت کے مسائل  سے نمٹنے کیلئے وزارت صحت نے بڑا فیصلہ  کرتے ہوئے ماں کا دودھ ترجیح بنانے کیلئے 2002 کے آرڈیننس میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا۔

مسودے کے مطابق بچوں کے دودھ کے بازاری متبادل ڈبے پر دودھ کا لفظ نہیں لکھا جائیگا اور لکھنا ہوگا یہ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں اور ڈبے پر لکھ کر ماں کے دودھ کی دو سال تک اہمیت بتانا لازم ہوگا جب کہ نومولود کیلئے فارمولا دودھ کو صرف ڈاکٹر کی تجویز سے مشروط کرنا بھی ڈرافٹ میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ فارمولا دودھ کی دستیابی صرف فارمیسیز تک محدود کرنے اور دودھ کا متبادل بنانے والی کمپنیوں کی سوشل میڈیا مارکیٹنگ پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

بازاری ڈبے پر ایسی کوئی تصویر نہیں لگے گی جو 6 ماہ تک کے بچے کو متبادل دودھ کی ترغیب دے، لیبل پر یہ لکھنا بھی لازم ہو گا کہ یہ حلال ہے.

بازاری دودھ کے مارکیٹنگ نمائندوں کے ہیلتھ کیئر سینٹرز پر وزٹ کرنے پر بھی پابندی کی تجویز  ہے جبکہ دودھ کا متبادل بنانے والی کمپنیوں کیلئے منافع کا دو فیصد ماں کے دودھ کی افادیت اجاگر کرنے پر خرچ کرنا لازم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر