سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر اپنی اہلیہ شنیرا سے ملنے کے لیے بےتاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی اور وسیم اکرم کی سیلفی شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ سیلفی میں وسیم اکرم اور شنیرا ایک ساتھ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔
شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ صرف 5 دن باقی ہیں، اُس کے بعد ہم ایک ساتھ ہوں گے اور ہمارا خاندان مکمل ہوجائے گا۔
اُنہوں نے وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کو دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب وسیم اکرم نے اہلیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بیوی! آپ سے ملنے کے لیے بےتاب ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
