Advertisement
Advertisement
Advertisement

آغا سراج کو پیپلزپارٹی کا سچا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

آغا سراج کو پیپلزپارٹی کا سچا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے، بلاول بھٹو
بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کو پیپلزپارٹی کا سچا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

 اپنے ایک بیان میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے ہاتھوں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر مذمت کی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کو پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک سچا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے، نیب کی مداخلت کی وجہ سے آج نہ صرف ملکی اقتصادی سرگرمیاں ماند پڑچکی ہیں بلکہ انتظامی ادارے بھی اپنا بھرپور فعال کردار کو ادا نہیں کرپارہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب پی ٹی آئی کی آلہ کار بن کر اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے، ہم یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ احتساب ایک جمہوری عمل ہے تاہم احتساب کی آڑ میں انتقامی کارروائیاں جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گی۔

Advertisement

اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ  کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

آغا سراج درانی اپنے وکیل کے ہمراہ سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست کے حوالے سے پیش ہوئے تھے لیکن عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کافی دیر تک سپریم کورٹ کے اندر ہی موجود رہے۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم سپریم کورٹ کے باہر ان کا انتظار کرتی رہی اور جیسے ہی وہ باہر آئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آغا سراج درانی کا طبعی معائنہ کروائے گی جب کہ سندھ منتقلی کے لیے راہداری ریمارنڈ ملنے تک آغا سراج درانی کو نیب راولپنڈی کی تحویل میں رکھا جا ئے گا۔

کیس کا پس منظر

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی آمدن سے اپنے بچوں کے نام پراپرٹی خریدی ہے جس پر آغا سراج درانی نے اپنی درخواست ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت 11 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی  جب کہ نیب ٹیم نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے لیکن روپوش ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر