
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ درہ آدم خیل میں مجھ پر حملہ کرنے والے لوگ سیاسی نہیں تھے۔
اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ حملہ آور کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ کوہاٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پشاور واپسی پر جیسے ہی درہ آدم خیل کے حدود میں داخل ہوئے تو 40 سے 50 افراد کے ایک گروہ نے گاڑی پر پھتراو شروع کردیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی گاڑی پر حملے کے بعد حملہ آوروں نے میرے گاڑی کو بھی نشانہ بنایا اور فائرنگ بھی کی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہا کہ ہم کیسے حملے سے بچ نکل کر پشاور پہنچے ہیں۔ حملہ سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ منصوبہ بندی تھی یا میں مذکورہ مقام پر غلط وقت پر پہنچا تھا، تاہم حملہ آور نوجوان تھے اور جھنڈوں پر کچھ لکھا ہوا تھا جو میں نہیں پڑھ سکا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ڈرائیور اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے لیکن ابھی مجھے کنفرم نہیں کہ اس کو کس چیز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آج شام شبلی فراز کی گاڑی پر درہ آدم خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، تاہم شبلی فراز معجزاتی طور پر حملے میں محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، شبلی فراز کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا۔
شبلی فراز کی گاڑی پر حملہ
پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے۔ اس وقت وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں الحمدُاللہ محفوظ ہوں۔
درہ آدم خیل جہاں وفاقی وزیر پر حملہ ہوا، تحریک انصاف کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئ، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2021
فواد چوہدری نے لکھا کہ خدا کا شکر شبلی فراز حملے میں محفوظ رہے، تاہم ڈرائیور زخمی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بھی وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی گئے ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے شبلی فراز محفوظ رہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حملے میں زخمی ڈرائیور کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کی جنب سے جاری وضاحت میں کہا گیا شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں، پتھراؤ کیا گیا، شبلی فراز حلقے میں ووٹ ڈال کر پشاور جارہے تھے، پتھراؤ سے گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین متاثر ہوئی ہے، جبکہ شبلی فراز کو باحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News