Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتانی سے ہٹانے کا معاملہ،مایوس کوہلی کو حکام کالز کرتے رہے لیکن وہ پریکٹس کرنے نہ آئے

Now Reading:

کپتانی سے ہٹانے کا معاملہ،مایوس کوہلی کو حکام کالز کرتے رہے لیکن وہ پریکٹس کرنے نہ آئے

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما کی کپتانی سے کچھ مایوس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے کھلاڑیوں کو 3روزہ قرنطینہ کیے جانے سے قبل باندرا کرلا کمپلیکس ممبئی میں ایک پریکٹس سیشن رکھا گیا جس میں نئے بھارتی کپتان روہت شرما، شاردل ٹھاکر ، ریشپ پانٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی لیکن ویرات کوہلی وہاں نہیں آئے۔

بھارتی میڈیا نے کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ویرات کوہلی کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ سیشن میں شریک نہ ہوئے۔

عہدیدار کے مطابق بعد ازاں بورڈ حکام نے کوہلی کو شرکت کے لیے کئی کالز بھی کیں لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا۔

 بی سی سی آئی حکام نے مزید بتایا کہ کھلاڑی جوہانسبرگ جانے سے قبل3روز کیلئے بائیو سکیور ببل میں داخل ہوں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کوہلی کی زیرقیادت ٹیسٹ ٹیم ممبئی میں 3روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد16دسمبر کو جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگی۔

 تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے یعنی 26دسمبر کو سینچورین میں شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر