 
                                                                              ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ سردیوں میں سب کو گیس فراہم نہیں کرسکتے۔
کراچی میں گیس کی قلت دور کرنے کیلئے ایس ایس جی سی نے نیا پلان تیار کرلیا ہے۔
ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار کہتے ہیں نئے پلان پر عمل درآمد پیر 27 دسمبر سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے پلان کے باوجود کراچی میں گیس کی قلت کا مسئلہ 50 فیصد حل ہوگا۔
ایم ڈی ایس ایس جی سی نے کہا کہ صنعتیں اگر عدالتوں سے حکم امتناع لیں گی تو اس سے سب کو نقصان ہوگا۔
عمران منیار نے کہا کہ عدالتوں سے اسٹے آرڈر لینے سے معاملات رک جاتے ہیں اور عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔
ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار کا کہنا ہے کہ پیر سے صنعتوں کو ہفتے میں ڈیڑھ دن گیس نہیں ملے گی، سردیوں میں سب کو گیس فراہم نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کراچی میں گیس کا بحران جاری ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کو اذیت اور ذہنی کرب میں مبتلا کردیا ہے، ٹاور، کیماڑی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، منگھو پیر، سائٹ لانڈھی ، بفرزون، ملیر، کورنگی، محمود آباد اور منظور کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح دفترجاتے وقت گیس نہیں ہوتی جب کہ شام کے وقت گھر واپس آئیں تو بھی گیس نہیں ہوتی،
انہوں نے کہا کہ صرف رات کو گیس ملتی ہے وہ بھی پریشر میں کمی کے ساتھ جس سے کچھ نہیں ہوسکتا اہلخانہ راتوں کو جاگ جاگ کر کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 