
ایک اور غیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’’شام ونگز‘‘ نامی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن آج سے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق شام ونگز ایئرلائن کی پہلی پرواز سہ پہر 3 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
خیال رہے کہ شام ونگز ایئرلائن دمشق اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی، اس ایئرلائن کا تعلق شام کے نجی شعبے سے ہے۔
اس کے علاوہ شام ونگز ایئرلائن آئندہ دنوں میں پروازوں میں اضافے کے ساتھ اسلام آباد اور لاہور کے لیے بھی پروازیں شروع کرے گی اور پہلی پرواز پہنچنے پر اس ایئرلائن کے جہاز کو واٹر سلوٹ دیا جائے گا۔
مزید غیرملکی ایئرلائن پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ نئی ایئرلائن کا پاکستان آنے سے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتیں ملیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News