
برطانیہ کے مشہور فٹ بال اسٹیڈیم اتحاد اسٹیڈیم میں متنازعہ پنلٹی کے باعث مانچسٹر سٹی نے والورہمپٹن کو 0-1 سے شکست دے دی۔
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ، لیکن پورے ہاف کے دوران بال پر گرفت کو توازن مانچسٹر سٹی کے حق میں رہا، میچ کے 66 منٹ میں میچ ریفری نے والور ہمپٹن کے جو مونٹینہو کو مانچسٹر سٹی کے سلوا کو کراس غیرقانونی طور پر روکنے کے جرم میں ریڈ کارڈ جاری کیا ، اور ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کو پنلٹی کک بھی دی۔
بظاہر یہ جو منٹینہو کی غلطی تھی ، مگر ری پلے کچھ اور ہی کہانی بتا رہا تھا، جو منٹینہو کی اس غلطی نے مانچسٹر کو موقع فراہم کیا، ریفری کے فیصلے پر اعتراض بھی کیا گیا اور میچ ریفری سے کھلاڑیوں نے بحث بھی کی.
پنلٹی کے لئے مانچسٹر سٹی کے رحیم اسٹرلنگ کو لایا گیا ، جنہوں نے گیند کو جال میں پھینک کر پریمئیر لیگ میں اپنے 100 گول مکمل کئے۔
اس فتح کے ساتھ مانچسٹر سٹی نے گروپ میں چھ میچوں میں مسلسل فتح کے ساتھ ٹاپ پر جگہ بنا لی ہے ، جو اس کلب کے روایتی حریف لیورپول اور چیلسی کے لئے مزید خطرہ بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News