کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 عائشہ مسجد کے قریب کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے اور عمر 40 سال ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے باعث کار سوار فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، پیشے سے ہائی کورٹ کا وکیل ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں دہشتگردوں نے سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کو فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان نے انہیں آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکیل رہنما عرفان علی مہر کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکیل رہنما کے قتل پر سٹی کورٹ میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
جنرل سیکرٹری کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ میں تمام عدالتی امور معطل رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News