
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹرز کے چار رکنی وفد نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا ہے۔
امریکی سینیٹرز کے چار رکنی امریکی وفد نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا، وفد کا استقبال سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کیا، وفد میں امریکی سینیٹر انگس کنگ، رچرڈ برر، جان کورنین اور بینجمن سیاسی شامل تھے۔
سیکریٹری خارجہ امور سہیل محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے طویل المدت تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان مشترکہ اہداف کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
سہیل محمود نے کہا کہ علاقائی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے دونوں ممالک کے مابین روابط میں مزید استحکام ضروری ہے، پاکستان جیو اکنامکس کے تناظر میں باہمی تجارت میں توسیع اور بھاری امریکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔
سیکریٹری خارجہ امور سہیل محمود کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی نمودار ہوتی منڈیوں سے منافع حاصل کریں گی، سیکریٹری خارجہ نے مہمان وفد کو افغانستان میں سنجیدہ انسانی صورتحال سےآگاہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی کو فوری مالی امداد کے زریعہ افغان عوام کی نمودار ہوتے چیلنج سے نمٹنے کی کوشیش میں مدد کرنا چاہے، سیکریٹری خارجہ نے اس صورتحال میں افغانستان کے منجمد اثاثہ جات کی فوری بحالی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News