پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔
اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ںے سادہ سا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اداکارہ مایا کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ مایا علی یا مریم تنویر علی 27 جولائی 1989ء کو پیدا ہونے والی ایک پاکستانی اداکارہ, ماڈل ، وی جے اور زیادہ تر پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کردار سے پہچانی جاتی ہیں۔
ادکارہ مایا علی نے کیوئین میری کالج ، لاہور سے ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا۔
اداکارہ مایا علی نے فلمی آغاز ایکشن ڈرامہ فلم “طیفہ ان ٹربل” سے کیا۔
بعد ازاں 2019 میں “پرے ہٹ لو” میں شہریار منور کے مقابل کام کیا جو کمرشل سطح پر کامیاب بھی رہی۔
اس کے علاوہ مایا کھیلوں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور باسکٹ بال ، کرکٹ ، ہاکی ، ٹینس اور بیڈمنٹن کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی اسکول ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔
واضح رہے اداکارہ مایا علی اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
