
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 176روپے 42 پیسے تھی تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 35 پیسے اضافہ سے 176 روپے 77 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/hnK3aQDZqu pic.twitter.com/iTD4MIAtAR
— SBP (@StateBank_Pak) December 3, 2021
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالے کی قدر میں کمی آئی ایم آیف کی جانب سے قرض دینے کے بعد آئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف حکام نے چھٹے جائزے کے مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے، قرض کی یہ رقم جاری کرنے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کرے گا، نئی قسط کے اجرا سے فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو جائے گی۔
بین الاقوامی مانیٹری فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جون تک کے تمام کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کیے،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیش رفت کی، کورنا وبا کے خلاف پالیسی اقدامات سے مضبوط معاشی بحالی ہوئی ، آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی 4 فی صد سےزیادہ اور اگلے سال ساڑھے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News