Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں جنگجووں کی حکومت ہے، نفیسہ شاہ

Now Reading:

ملک میں جنگجووں کی حکومت ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جنگجووں کی حکومت ہے۔

 نفیسہ شاہ نے اساتذہ دھرنے سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ معزز پیشہ کے اساتذہ کو سڑکوں پر دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، میں اور میری پارٹی آپکے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی پی پی رہنما ایم این اے نے کہا کہ استاد ہمارے لیے محترم ہیں، جو معاشرہ ٹیچرز کی عزت نہیں کرتا وہ برباد ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایسا شہر ہے جہاں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اسکے بچے سرکاری اسکول میں داخل ہوں مگر افسوس قابل احترام اساتذہ سڑک پر بیٹھے ہیں

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں جنگجووں کی حکومت ہے ، اسی حکومت کے لیڈروں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کروایا۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کل اجلاس بلا کر موخر کردیا، یہ حکمران پارلیمان سے بھی ڈرتے ہیں۔ ان حکمرانوں نے غربت کی بجائے غریب سے جنگ کی۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیشہ ور سرکاری ملازمین کو انھوں نے تنگ کررکھا ہے جبکہ فیڈرل تعلیمی اداروں کو ایسے ادارے کے ماتحت کررہے ہیں جس کا میئر ہی نہیں۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی پیکنگ شروع ہوچکی، یہ جلد جانے والے ہیں، انکا آگے مزید برا حشر ہونے والا ہے یہ اب الیکشن سے بھاگیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر