
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا تو سوال پورا ہونے سے پہلے ہی کرکٹر نے انہیں اگلے سوال کا کہہ دیا۔
What happened to Hassan Ali?! What did @anussaeed1 say to him on Twitter? pic.twitter.com/C6vCFGINv0
— Ghumman (@emclub77) December 12, 2021
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ سوال کا جواب نہیں دیں گے، اس پر صحافی نے کہا کہ پہلے سوال پورا سن لیں پھر فیصلہ کریں کہ جواب دینا ہے یا نہیں۔
اس پر حسن علی نے کہا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے غصے کے عالم میں کہا کہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتا لیکن ہمیں تو حق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News