 
                                                                              فرانس کے شہر چیربرگ میں نقاب پوش نے تلوار سے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔
نقاب پوش ایک گاڑی چرا کر فرار ہو رہا تھا کہ دو پولیس اہلکاروں نے اسے گیس اسٹیشن کے قریب تعاقب کر کے روک لیا، نقاب پوش نے پولیس اہلکاروں پر اچانک تلوار سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
حملہ آور نے جاپانی ننجا طرز کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ایک پولیس آفیسر نے حملہ آور کو تین گولیاں ماری اور اسے زخمی کر دیا جسے انتہائی نازک حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹراسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 