
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے منتخب کپتان روہیت شرما نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اب بھی ٹیم کے لیڈر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویرات کوہلی کی موجودگی ٹیم کو آگے بڑھانے کے لئے اب بھی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ روہیت شرما کو بدھ کے روز بھارتی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے کپتان مقرر کیا گیااور ویرات کوہلی کی کپتانی کی روایت کو ختم کیا گیا،ویرات کوہلی نے 95 میچز میں ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو 65 فتوحات دلوائیں۔
ونڈے ٹیم کی ذمے داری سنبھالنے کے بعد ویرات کوہلی نے 21 سینچریوں سمیت 5449 رنز بنائے،ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کےلئے بطور کپتان زیادہ میچز جیتنے والے چوتھے کپتان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News