وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی ٹریننگ کا انعقاد آن لائن کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور میں بطور مہمان خصوصی انٹرنیشنل اسکول ایوارڈز کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
انٹرنیشنل اسکول ایوارڈز تقریب کا انعقاد برٹش کانسل کی جانب سے پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں کیا گیا جس میں سیکرٹری محمکہ اسکول ایجوکیشن پنجاب، ڈائریکٹر آف اسکولز پروگرام برٹش کانسل، اساتذہ و دیگر شریک ہوئے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار سے زائد اسکولوں کی جانب سے انٹرنیشنل اسکول ایوارڈز جیتنے کے لئے شرکت کی گئی ہے، برٹش کانسل کی معاونت سے اب تک 20 ہزار سے زائد اسکول ٹرینرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسکول ایوارڈز جیتنے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کسی بھی شخص کی زندگی میں سب سے اہم کردار اس کے اساتذہ کا ہوتا ہے۔
مراد راس نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران ڈیجیٹلائیزیشن کی مدد سے اساتذہ کی زندگی انقلابی طور پر آسان بنائی کی گئی ہے، اس سے پہلے اساتذہ کو مختلف طرح کے معاملات میں الجھا کر رکھا جاتا تھا۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائیزیشن کی مدد سے اساتذہ اب اپنی تمام طرز کی چھٹیاں آن لائن پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں، آج ٹیکنالوجی اور جدت کی مدد سے اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی ٹریننگ کا انعقاد آن لائن کیا جارہا ہے، بہت جلد اکیڈمی کلچر کی نفی کرنے کے لئے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا 5 سالہ دورِ حکومت ختم ہونے تک محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
