
اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو جی ٹی روڈ سےمنسلک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارگلہ ایونیو کا کام جلد مکمل ہوجائے گا ، اسلام آباد میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال اسلام آباد میں پانی کی کمی نہیں ہوئی ، واٹرپمپ کیلئےالگ سے بجلی کی لائن ڈال رہے ہیں ، اسلام آباد کے ترقیاتی کام ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیں گے ، پانی کی کمی پر2مرتبہ احتجاج کیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ راول ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کا پورا حق نہیں مل رہا ، رواں سال20لاکھ یومیہ گیلن پانی اسلام آباد کوملا ، مارگلہ ایونیوکاکام جلدمکمل ہوجائےگا۔
اسد عمر نے کہا کہ گوالمنڈی میں گھومنے والے آج لندن میں محلات میں مزے کررہے ہیں ، ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے ، ماضی میں جوسینما کے ٹکٹ بیچتے تھے آج ان کے محل بن گئے ہیں ، مٹھی بھرخاندان ملکی وسائل پرقابض تھے۔
انہوں نے کہا کہ لندن توکیاپاکستان میں جائیدا دنہ ہونے کےدعوےکیےگئے ، چندخاندانوں نے ترقی کی،ملک غریب ہوتاگیا ، عوام کاپیسہ عوام پرخرچ ہورہا ہے ، ماضی میں عوام کے پیسوں سےباہرجائیدادیں بنائی گئیں ، حکومتوں پرچندخاندانوں کی اجارہ داری رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News