Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون کار ریس کا انعقاد

Now Reading:

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون کار ریس کا انعقاد

سعودی عرب کے شہر جدہ میں 3 سے 5 دسمبر تک فارمولا ون کار ریس کا انعقاد ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فارمولا ون کار ریس میں عالمی شہرت یافتہ فارمولا ون کے ماہر ڈرائیورز شرکت کر رہے ہیں۔

 ساحلی شہر جدہ میں ہونے والی فارمولا ون کار ریس کے لیے دنیا کا طویل ترین اور تیز رفتار ٹریک قائم کیا گیا ہے۔

ریسنگ ٹریک جدہ شہر کے مرکزی علاقے سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر پرکشش ساحل پر بنایا گیا ہے، یہ فارمولا ون ریس کے غیر معمولی ٹریکس میں سے ایک ہو گا۔

جدہ کورنیش ٹریک 6.175 کلو میٹرطویل ہے اور اس پر 27 موڑ ہیں اسے فارمولا ون ریس کےلیے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں دنیا کا سب سے طویل اور تیزرفتار ریسنگ ٹریک مانا جا رہا ہے، اس پر اوسط رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو گی ۔

Advertisement

جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے فارمولا ون کار کو رکھا گیا ہے۔

  اس سال فارمولا ون کی میزبانی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کر رہا ہے جسے دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد پرجوش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر