
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری فواد حسین نے وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیر اطلاعات کو سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی، سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے متعارف کردہ ریفارمز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
اس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مزید سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی، وزیر اطلاعات نے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی کو سراہا۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات سرمایہ کاری بورڈ کا بھرپور ساتھ دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News