وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چودھویں برسی نہایت عقیدت سے منائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ برسی پر کل جسلہ عام میں ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف لائحہ عمل دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری طبیعت کی خرابی کی وجہ سے کل کے جلسے میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ وفاقی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، غریب کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے کہ وہ فروری یا مارچ میں بلدیاتی انتخابات کروادے، ہم تیار ہیں۔ آئندہ حکومت پی پی پی کی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
