Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘بے نظیر کی شہادت سانحہ ہے جس کے پراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے’

Now Reading:

‘بے نظیر کی شہادت سانحہ ہے جس کے پراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے’
محترمہ بے نظیر

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے نظیربھٹو کی شہادت ایک سانحہ ہے جس کے پراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی پر سابق صدر جناب آصف علی زرداری، چئیرمین پی پی پی جناب بلاول بھٹو سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، جمہوریت کی ایک دلیر آواز اور ایک بہادر و مقبول عوامی قائد تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:‘شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے بڑی بہادری سے تاریخی جدوجہد کی’

شہباز شریف نے کہاکہ ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے،  ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہاکہ  اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین ووابستگان کو صبرجمیل دے۔ آمین

واضح رہےکہ اسلامی ممالک کی پہلی پاکستانی منتخب خاتون وزیراعظم ، قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

انیس اکتوبر دو ہزار سات میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن ستائیس دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر