
تھائی لینڈ کے شہر خانوم میں سوئٹ فشز کیفے موجود ہے جہاں پر لوگ ٹخنوں تک گہرے پانی میں موجود درجنوں مچھلیوں کی موجودگی میں چل پھر بھی سکتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر کافی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سویٹ فشز کیفے تھائی شہر خانوم میں ایک منفرد مقام پر موجود ہے اس کے پورے فلور پر نمائشی مچھلیاں موجود ہیں جہاں ہر بات کا خیال رکھا جاتا ہے اور کیفے میں آنے والوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے شوز اتار کر اپنے پیروں کو جراثیم سے پاک کرلیں۔
یہاں چار بڑے پول فلٹر دن میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں اور عملہ ہر صبح کیفے کھلنے سے پہلے اور شام کو بند ہونے کے بعد اس پانی کو تبدیل کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایمکس کافی جو کہ ہو چی منہ سٹی میں واقع تھا یہاں ہر قسم اور سائز کی سیکڑوں نمائشی مچھلیاں کیفے کے فلور پر موجود تھیں۔
تاہم اس طرز کے کیفے پر جانوروں کے حقوق کے لئے سرگرم افراد کی جانب سے کافی تنقید کی گئی جس پر یہ کیفے چند ماہ بعد ہی بند ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News