گوادر شہر کے علاقے پورٹ روڈ پر قائم احتجاجی دھرنا 17ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائدین حق دو تحریک کی جانب سے کل سے سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل سے مکران کوسٹل ہائی وے کو پانچ مختلف مقامات سے بلاک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے ایک بار پھر گوادرمیں جاری دھرنا شرکاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ گوادر دھرنے کے شرکاء کے مطالبات تسلیم کرلئے ہے حکومت کو وقت دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء برائے مہربانی مذاکرات کے دروازے بند نہ کریں، دھرنے کے شرکاء سے کہتا ہوں کچھ وقت دیں کچھ مطالبات پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
دھرنے میں شریک شرکاء کا کہنا ہے کہ اوتھل، اورماڑہ، پسنی، سربندن اور جیوانی زیرو پوائنٹ کے مقامات پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیروں اور تاجروں سے 2 دسمبر بروز جمعرات اور جمعہ کے دن کاروبار بند کر کے ہڑتال کی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ گوادر کی تاریخ کا یہ بڑا اور طویل ترین احتجاجی دھرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
