Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

Now Reading:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کے تہوار کا باقاعدہ گزشتہ رات گرجا گھروں میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریبات سے ہوا۔ صبح ہوتے ہی مسیحی برادری اپنے پیاروں، عزیزوں اور اقارب کو مبارک باد دے رہے ہیں اور روایتی انداز میں تحفے تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

مسیحی برادری نے اپنے گھروں ، محلوں اور عبادتگاہوں کو خصوصی برقی قمقموں ، کرسمس ٹریز اور ڈیوڈ اسٹارز سے سجا رکھا ہے۔

دوسری جانب ملک میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔

صدر مملکت کی مبارکباد

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرسمس کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم حضرت عیسٰی علیہ السلام کا خصوصی احترام کرتے ہیں

صدر مملکت نے کہا کہ حضرت عیسیٰؑ نے نہ صرف بیمار انسانیت کو شفا بخشی بلکہ رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کی بھی تبلیغ کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اس دنیا میں امن، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم کی مسیحی بھائیوں کو مبارک

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔

Advertisement

کرسمس کی خوشیاں مبارک ، شیخ رشید

اپنی ٹوئٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں بسنے والے تمام مسیحیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں، دعاگو ہوں اللہ تعالی آج کرسمس کے موقع پرتمام انسانوں پر اپنی خصوصی رحمت نازل کرے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کی مبارکباد

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے پیپلز پارٹی نے مسیحیوں سمیت تمام غیر مسلموں کو ہمیشہ برابر کا شہری تسلیم کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی حکومتوں نے سینیٹ سمیت تمام ایوانوں میں غیر مسلموں کی نمائندگی کو یقینی بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر