Advertisement
Advertisement
Advertisement

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا سلسلہ جاری، سول اور بی ایم سی اسپتال وارڈز بھی بند

Now Reading:

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا سلسلہ جاری، سول اور بی ایم سی اسپتال وارڈز بھی بند

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کے طور پر سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتال وارڈز بھی بند کردیئے ہیں اور ایمرجسنی سروسز بند کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

انکا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز بند ہونے کی ضرورت میں نقصان کا ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں جاری ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے ماہ میں داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے مریضوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

Advertisement

اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر ارسلان کا کہنا تھا کہ ان 24 مطالبات میں سے دو تین کے سوا باقی تمام مطالبات مریضوں کی بھلائی کے لیے ہیں۔

 ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے، اسپتالوں میں ایم آر آئی مشینوں کی مرمت کی جائے اور میڈیسن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو چاہیے وہ گرفتار ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات ختم کر کے ان کی رہائی کا حُکم دیں۔

انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے نے کورونا کے دوران خدمت کی اور اس دوران اُن کے ساتھی انتقال بھی کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومتی نمائندگان اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، ترجمان بلوچستان حکومت اپنے ایک بیان میں ڈاکٹروں کے کئے گئے احتجاج کو جلد ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر