
بین الاقوامی ڈونرز نے افغانستان کے لیے 28 کروڑ ڈالرز امداد کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی ڈونرز نے افغانستان ری کنسٹرکشن ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) کے منجمد اکاؤنٹ سے 28 کروڑ ڈالر ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
متعلقہ خبریں : ترکی افغانستان سے کبھی پیٹھ نہیں پھیرے گا
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم افغان عوام کو صحت اور غذائیت کی خدمات براہ راست پہنچانے پر خرچ کی جائے گی۔ یونیسیف کو بنیادی صحت کے لیے ایک کروڑ ڈالرز جب کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو 18 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لوگوں کے معاشی حالات بگڑتے جارہے ہیں، اس کے علاوہ 4 کروڑ سے زائد افغان عوام قحط یا غذائی قلت کا شکار ہیں، موسم سرما نے یہ صورت حال مزید گھمبیر کردی ہے۔
متعلقہ خبریں : افغانستان میں القاعدہ شدت پسند بڑھ رہے ہیں، امریکی دعویٰ
رواں برس اگست میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں نے افغانستان کے اربوں روپے کے اثاثے اور مختلف معاملات میں ملنے والی امداد کو منجمد کردیا تھا۔
افغان طالبان کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ ان کے اثاثے فعال کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
متعلقہ خبریں : پاکستان نے بھارت کو گندم افغانستان بھیجنے کی اجازت دے دی
واضح رہے کہ افغانستان کی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس 17 دسمبر کو پاکستان میں ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News