
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ آئسکریم پروڈکشن یونٹ کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 100 لٹر انڈسٹریل گریڈ کلر، 80 لٹر ناقص اجزاء سے تیار آمیزش اور 20 کلو سے زائدالمعیاد خوراک تلف کرلی ہے۔
رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ مختلف فوڈ یونٹس کو خلاف ورزیوں پر 90ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ کارروائیاں یعقوب ٹاؤن، گلگشت کالونی، چوک کمہاراں اور دیگر علاقوں میں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی تھی۔
کارروائی فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں معروف برانڈذ کی جعلی بوتلیں بنانے والا یونٹ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
گرفتار یونٹ سے 6 ہزارلیٹرجعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس، 2688کلو زائدالمیعاد کیمیکلز اور20 کلو ممنوعہ اجزاء برآمد کر لی گئی تھی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملٹی نیشنل برانڈز کی بوتلیں،ڈھکن اور لیبلنگ بھی برآمد کی گئیں جبکہ ریکارڈ کی عدم دستیابی، غیر معیاری اسٹوریج، حشرات کی موجودگی، گندہ اور بدبودار ماحول بھی پایا گیا۔
رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق منظورشدہ فارمولے اور اجزاء کے بغیر جعلی ڈرنکس تیار اور فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منافع خور ممنوعہ اجزاء کے استعمال سے معروف برانڈز کی بوتلیں تیار کر رہے تھے، مضر صحت کاربونیٹڈ ڈرنکس جعلی لیبلنگ لگا کر گلی محلوں اور چھوٹے فوڈپوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مزید کہا کہ عوام سے گزار ش ہے کہ گردونواح میں جعلی فیکٹریوں سے متعلق فوڈاتھارٹی کو آگاہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News