Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2021 کی مقبول ترین ایپلی کیشنز

Now Reading:

سال 2021 کی مقبول ترین ایپلی کیشنز
2022 کی بہترین اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز

کورونا وبا کی وجہ سے 2020 کی طرح 2021 بھی کووڈ-19 کے نت نئے ویریئنٹ کے سائے تلے رخصت ہونے کو ہے۔ رواں سال کچھ ملکوں میں کورونا کے وار زیادہ رہے تو کہیں بہت کم۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت سے کاروبار یکسر ختم یا بند ہونے کے قریب پہنچ گئے تو بہت سے نئے کاروبار سامنے آئے۔

لیکن ایک کام ایسا ہے جس نے کورونا وبا کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی ترقی کا سفر جاری رکھا۔ اور وہ کام ہے موبائل ایپلی کیشنز کا! 2021 میں بہت ساری ایپلی کیشنز نے منافع اور ڈاؤن لوڈ کے نت نئے ریکارڈ قائم کیے۔

حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون صارفین نے گوگل اور ایپل اسٹور سے خریداری پر رواں سال نومبر تک موبائل ایپلی کیشنز پر 133 ارب ڈالر خرچ کیے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 اعشاریہ 7 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد نے ایپل اسٹور سے ایپلی کیشنز کی خریداری پر سال 2020 کی نسبت 17 اعشاریہ 7 فیصد زائد رقم خرچ کی جو کہ 85 ارب 10 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ 2020 میں ایپل کے استعمال کنندگان نے اس مد میں 72 ارب 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے تھے۔

موبائل اپپلی کیشنز پر رقم خرچ کرنے کے معاملے میں اینڈروئیڈ صارفین بھی کسی سے کم نہیں رہے۔ اور انہوں نےگوگل پلے اسٹور پر 47 ارب 9 کروڑ ڈالر اڑا دیے۔ 2020 کی نسبت یہ شرح 23 اعشاریہ 50 فیصد زائد ہے۔

Advertisement

زیر نظر مضمون میں 2021 میں سب سے زیادہ مقبول ایپلی کیشنز کواحاطئہ تحریر میں لایا گیا ہے۔

1۔       ٹِک ٹَاک

سال2021 میں ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹَاک نے فتوحات کے متعدد ریکارڈ قائم کیے۔  ِٹک ٹَاک رواں سال گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ اور نان گیمنگ ایپلی کیشنز میں سب سے زیادہ ریونیو پیدا کرنے والی سر فہرست ایپلی کیشن رہی۔  رواں سال مجموعی طور پر ٹک ٹاک ایپ کو 745اعشاریہ 90 ملین بار انسٹال کیا گیا۔

ٹِک ٹَاک 2021 میں نہ صرف اینڈروئیڈ اور آئی او ایس مارکیٹ پر چھائی رہی، بلکہ اس نے رواں سال ویب سائٹ ڈومین رینکنگ میں گوگل، فیس بک اور دیگر ویب سائٹ کو بھی مات دیتے ہوئے پہلے نمبر پر راج کرتی رہی۔ جب کہ 2020 میں  اس زمرے میں ٹک ٹاک کا ڈومین ساتویں نمبر پر تھا۔

2۔       فیس بک

Advertisement

ٹِک ٹَاک کے بعد فیس بک 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن میں دوسری نمبر پر رہی۔

فیس بک نے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو ایک دوسرے سے جڑنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ اور یہ ایپ تاحال ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر ٹاپ ٹین میں موجود ہے۔

ڈاؤن لوڈ کے لحاظ سے فیس بک دنیا بھر میں سب سے مقبول پبلشر ایپلی کیشن ہے۔ فیس بک 500 اعشاریہ 90 ملین انسٹال کے ساتھ ابھی تک گوگل پلے اسٹور پر سرفہرست ہے۔

3۔       انسٹا گرام

فیس بک کی بانی کمپنی میٹا کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والی ایپ انسٹا گرا م 2021 میں مقبولیت میں تیسرے نمبر پر ہے۔  سال 2021 میں انسٹا گرام نے فوٹو شیئرنگ نیٹ ورک میں ایک ارب سے زائد استعمال کنندگان کا ایک بڑا سنگ میل عبور کیا۔

Advertisement

رواں سال انسٹا گرام کے استعمال کنندگان کی تعداد 7 کروڑ 30 لاکھ  اضافے کے بعد 1 ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی نسبت 22 اعشاریہ9 فیصد زائد ہیں۔

اس سے قبل ٹیکنالوجی ماہرین نے انسٹاگرام کی جانب سے اسس سنگ میل کو2024 تک عبور کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

4۔       واٹس ایپ

رواں سال سب سے زیادہ مقبولیت کی حامل ایپلی کیشنز میں واٹس ایپ چوتھے نمبر پر ہے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 2 ارب  سے زائد استعمال کنندگان رکھنے والی یہ ایپلی کیشن امریکا کے علاوہ دنیا بھر میں نہایت مقبول مسیجنگ ایپ ہے۔

whatsapp tips and tricks 2x1

Advertisement

دنیا بھر میں اس ایپ کے ذریعے روزانہ اوسطاً 100 ارب پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے، جس میں سے 22 فیصد آئی او ایس اور 73 فیصد اینڈروئیڈ صارفین ہیں۔

گزشتہ سال 600 ملین ڈاؤن لوڈ کے ساتھ واٹس ایپ فیس بک کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن تھی۔

5۔       ٹیلی گرام

دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں ٹیلی گرام پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کی مقبولیت میں گزشتہ سال واٹس ایپ کی جانب سے پیش کی گئی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے بعد عوامی سطح پر زیادہ اضافہ ہوا۔

مالی سال 2021 کے آغاز تک اس کے ماہانہ ایکٹو استعمال کنندگان کی تعداد ساڑھے 500 ملین سے تجاوز کرچکی ہے، جو کہ گزشتہ چھے ماہ میں ہونے والا 10 فیصد اضافہ ہے۔

Advertisement

اس فری میسیجنگ ایپ کی مقبولیت میں گزشتہ تین سال 6 ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس عرصے میں اس کے استعمال کنندگان کی تعداد 350 ملین بڑھ گئی۔

 اس ایپ کی مقبولیت میں اضافے کی ایک اہم وجہ اس کے منفرد فیچرز بھی ہیں۔ ٹیلی گرام مینشنز، ہیش ٹیگس اور کراس پلیٹ فرام جیسے فیچر کی دست یابی نے اسے بزنس اور بڑی آرگنائزیشن کے لیے بھی سہل بنادیا ہے۔

ٹیلی گرام 2 لاکھ افراد پر مشتمل گروپ بنانے کے ساتھ نجی اور عوامی چینلز بنانے کا فیچر بھی دیتی ہے۔

6۔       موج( MOJ)

رواں سال بھارت اور چین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ٹک ٹاک اور متعدد چینی ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹک ٹاک پر پابندی سے پیدا ہونے والے خلا کو بھرنے کے لیےمتبادل کے طور پر MOJ کے نام سے اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کو متعارف کرایا گیا۔

Advertisement

 یہ ایپلی کیشن 15 مختلف زبانوں کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ 15 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو بنانے اور انہیں پرسنلائز کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مختصر عرصے میں موج  کے ماہانہ ایکٹو یوزر کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔

7۔       زوم

 عالمگیر وبا کورونا کے سبب دنیابھر آن لائن میٹنگ کی ایک نئی جہت سے آشنا ہوئی۔ آن لائن میٹنگ اور کلاسز نے لوگوں کو اس ایپلی کیشن زوم کے نام  متعارف کروایا۔

صرف 2020 میں ہی زوم کے بزنس میں 470 اعشاریہ 33 فیصداضافہ ہوا۔ اس ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں روزانہ اوسطاً 300 لوگوں ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ زوم کے ایکٹو یوزر کی تعداد 504،900 سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

8۔       اسنیپ چیٹ

Advertisement

نوجوانوں میں مقبول ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ 200 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں ایک دن میں اس کے فعال استعمال کنندگان کی تعداد 306 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنیپ چیٹ 34 سال اور اس سے کم عمر کے افراد خصوصاً امریکا میں بہت مقبول ہے۔ اسنیپ چیٹ کو تفریح اور کاروباری دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

9۔       میسنجر

فیس بک اور واٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر بھی پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر مقبول ترین ایپ میں شامل ہے۔

Advertisement

واٹس ایپ کے برعکس یہ امریکا میں کافی مقبول ہے اور رواں سال دنیا بھر میں اس کے ایکٹو یوزرز کی تعداد 1ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

ان اعداد و شمار کے حساب سے دنیا بھر میں 13 سال اور اس سے بڑی عمر کے 17 اعشاریہ7 فیصد لوگ روزانہ اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

10۔     ایم ایکس ٹکا ٹک

انڈین ایپ موج کی طرح ایم ایکس ٹکا ٹک بھی ٹک ٹاک پر عائد پابندی کی وجہ سے منظر عام پر آنے والے کامیاب ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپ نے اپنی ریلیز کے ایک ماہ کے اندر اندر زیرو ویڈیو ویوز سے ایک ارب ویوز کا سفر طے کیا تھا۔

2021 میں اس ایپ کے ایکٹو یوزر کی تعداد 45 ملین ماہانہ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر