Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹھے مشروبات سرطان کی بڑی وجہ قرار

Now Reading:

میٹھے مشروبات سرطان کی بڑی وجہ قرار

 فرانسیسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات جن میں سافٹ ڈرنکس اور تازہ پھلوں کے رس بھی شامل ہیں سرطان کے خطرے کوکئی گناہ بڑھا سکتے ہیں۔

برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق  تقریباً ایک لاکھ افراد پر پانچ سال میں مکمل کی گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان مشروبات کی وجہ سے خون میں شوگر کا بڑھنا ہی سرطان کے خدشہ کی بڑی وجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

تاہم ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس کے لئے کوئی مستند ثبوت موجود نہیں ہے اوراس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے مطابق  5%  سے زیادہ شوگر لینا چاہے وہ تازہ پھلوں کے رس ہو جن میں مزید کوئی چینی شامل نہ کی گئی ہو، سافٹ ڈرنکس، میٹھے ملک شیک، انرجی ڈرنکس، چائے اور کافی جو چینی کے ساتھ لی جائیں سرطان کا ایک اہم سبب بن سکتی ہے۔

Advertisement

تحقیقاتی ٹیم نے ان لوگوں کی ڈائٹ کو بھی نوٹ کیا جو عام چینی کے مقابلے میں صفر کیلوریز والی مصنوعی مٹھاس لیتے تھے ان کا سرطان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔

تحقیق میں شامل ہونے والے ہر ایک ہزار افراد میں 22افراد کو سرطان کا مرض لاحق تھا۔ تو انہیں 100ملی لیٹر اضافی مشروب پینے کو کہا گیا یعنی ہفتہ کے دو کین، جس نے سرطان کے خدشہ کو 18% بڑھا دیا۔

اس طرح ایک ہزار شرکا میں سے 22افراد کو سرطان کا مرض لاحق تھا تو پانچ سال بعد ان کی تعداد 26 ہو گئی۔

محقق کا کہنا ہے کہ اس نتیجے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ میٹھے مشروبات اور سرطان کے درمیان حقیقی تعلق پایا جاتا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

پانچ سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے دوران  2193افراد کو سرطان کا مرض لاحق ہوا جس میں 639بریسٹ کینسر، 291 پروسٹیٹ کینسر جبکہ 166کولوریکٹل کینسر شامل ہے۔

اس کے نتائج سے مزید یہ بات بھی سامنے آئی کہ 185ملی لیٹر سے زیادہ کسی بھی میٹھے مشروبات کا استعمال سرطان ہونے کے خطرے کو مزید بڑھا دیتا بہ نسبت ان کے جو 30 ملی لیٹر سے کم لیتے ہیں۔

Advertisement

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے صرف میٹھے مشروبات ہی اس کا اصل سبب نہیں بلکہ اس کے ساتھ دیگر غیر صحت مندانہ سرگرمیاں جیسے نمک کازیادہ استعمال اورجسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر