Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق

Now Reading:

پاکستان میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق

پاکستان میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کراچی میں رپورٹ ہونے والے مشتبہ کیس کی تصدیق کر دی  گئی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والا یہ اومی کرون کا پہلا کنفرم کیس ہے ، مزید مشتبہ سیمپلز کی جانچ کی جارہی ہے۔

 ترجمان آغاخان یونیورسٹی اسپتال کا کہنا ہے کہ آغاخان یونیورسٹی اسپتال نے 9 دسمبر کو مشتبہ اومی کرون سے متاثرہ خاتون میں وائرس کی تصدیق کردی تھی ، جینومک اسٹڈی میں خاتون میں اومی کرون وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہے جسکی عمر 57 سال ہے ، مریضہ کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے ، مریضہ اپنے گھر پر قرنطینہ ہیں۔

Advertisement

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے کورونا کی حفاظتی ویکسینیشن نہیں کروائی تھی ،  عوام کورونا ویکسینیشن لازمی کروائیں اور جنہوں نے ویکسینیشن کروالی ہے وہ چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ خطرناک نہیں ہے ، ویکسینیشن کے ذریعے اس سے بچا جاسکتا ہے ، شہری کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

واضح رہے کہ ڈی ایچ او شرقی نے 8 دسمبر کو محکمہ صحت کو کیس سے آگاہ کیا تھا جبکہ آغاخان اسپتال میں اومی کرون کا مزید کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوواویکس کمپنی نے اومیکرون کے خلاف جنوری میں ویکسین لانے کا اعلان کردیا

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر