Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد اکبر ملکی سیاست کے اومی کرون ہیں، ملک احمد خان

Now Reading:

شہزاد اکبر ملکی سیاست کے اومی کرون ہیں، ملک احمد خان
ملک احمد خان اور عطا تارڑ

مسلم لیگ کے رہنما لک احمد خان کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر ایک ایسا وائرس ہیں جو جھوٹ کی بنیاد پروجود رکھتے ہیں، وہ ملکی سیاست کے اومیکرون ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ملک احمد خان اورعطا تارڑ نے مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر کے جواب میں پریس کانفرنس کی۔

ملک احمد نے کہا کہ شہزاد اکبرجھوٹ بریگیڈ کے سرغنہ ہیں جو حکومت کے تحت کام کررہا ہے۔ شہزاد اکبر نے صحیح سے وہ ڈاکیومنٹ بھی نہیں پڑھے جو ایف آئی اے میں جمع کروائے ہیں۔ شہزاد اکبرنے جو کچھ بھی کیا غیر قانونی کیا۔ آج تک نہیں دیکھا کہ بہ طور وزیر تفتیش کو کنٹرول کیا جارہا ہو۔ یہاں پر الٹی گنگا بہائی گئی، شہزاد اکبر کو اختیار دیا گیا کہ وہ اپنی مرضی کے نتائج تفتیش سے حاصل کریں۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ شریف گروپ آف انڈسٹری کو شہزاد اکبر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی چاہئے۔ شہزاد اکبر آنکھیں رکھنے کے باوجود اگراندھے ہیں تو اچنبھے کی بات نہیں۔ شہزاد اکبر جیسے لوگ ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں۔ ہم قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ ہم نے الزامات کو سنا بھی ہے، سہا بھی ہے اور جواب بھی دیا ہے۔ شہزاد اکبر کی ساری باتیں بد نیتی پر مبنی ہیں۔ شہزاد اکبر نے تین سال تک جھوٹ، غلط مقدمات قائم کرنے کے باوجود نیب، ایف آئی اے سمیت دیارِغیر سے بھی خاک چاٹی۔

Advertisement

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے جتنے کیسس بنائے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ایک بھی کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔ شہزاد اکبرکو کئی دفعہ ڈانٹ پڑ چکی ہے، ان کی کئی بار سرزنش بھی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو پتا ہے کہ عمران نیازی کے دن گنے جاچکے ہیں۔ عمران نیازی کو انتقام میں جلانے والا شخص شہزاد اکبر ہے۔ ایف آئی اے میں ڈیڑھ سال بعد چالان جمع کروانا شرمناک اور افسوسناک ہے۔ شہزاد اکبر سے جھوٹا شخص کرہ عرض پہ کوئی نہیں ہے۔ شہزاد اکبر اپنی نوکری بچانے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں۔ ہم شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

کوئی بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے

عطا تارڑ کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشنز میں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس وقت ملک میں ووٹ چوروں کی حکومت ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے الیکشن میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میدان چھوڑ کر بھاگ گئی۔ خانیوال میں پی ٹی آئی کو 14 ہزار کے مارجن سے شکست دی۔

انھوں نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے بینر پہ عمران خان کی تصویر نہیں لگائی۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ آنے والے انتخابات میں بہت بھاری ہوچکا ہے۔ کوئی بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے۔ خانیوال لودھراں کی 90 کلومیٹر کی موٹروے شہبازشریف نے چھ ماہ میں بنوائی۔ اب لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پرانا پاکستان واپس کریں۔  کل ووٹ کو بھی عزت ملی اور خدمت کو ووٹ ملا۔ عام انتخابات میں بھی یہی ٹرینڈ ہوگا جو کل خانیوال میں دیکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر