Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف سے ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات، افغان مسائل پر گفتگو

Now Reading:

آرمی چیف سے ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات، افغان مسائل پر گفتگو

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے اسلام آباد میں  وزرائے خارجہ کے  غیر معمولی 17 ویں او آئی سی اجلاس بلانے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ او آئی سی کا یہ غیر معمولی اجلاس بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے اور افغانستان کو بڑھتے ہوئے سلامتی اور انسانی بحران سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب  کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تسلیم کرتا ہے، اسلامی دنیا میں مملکت کا منفرد مقام ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔

آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول بالخصوص افغانستان کی صورتحال، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ ملاقات پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم بھی زیر بحث آیا۔

سربراہ پاک فوج  نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے حامل دو برادر ہمسائے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ برسوں سے مضبوط ہو رہا ہے۔

او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے، آرمی چیف نے اسے افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے اور عالمی برادری کو ایک مشترکہ وژن اور مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ابھرتے ہوئے چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعاون اور اس سلسلے میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مصروف رہنے پر اتفاق کیا اور خطے کے مسائل بالخصوص افغانستان کے لوگوں کو درپیش چیلنجز کو کم کرنے کی کوششوں میں مثبت پیش رفت لانے میں تعاون کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر