
کراس کنٹری بجاس ورلڈ کپ کی فاتح دانیا عقیل نے ڈاکار ریلی 2022 میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
دانیا عقیل ڈاکار ریلی میں اپنی نئی پارٹنر ڈرائیور سرجیو لیفونٹی کے ساتھ شرکت کریں گی۔
دانیا عقیل نے سعودی آٹو موبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے ترجمان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکار ریلی میں حصہ لینا میرا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔
اس پریس کانفرنس میں دانیا عقیل کے اسپانسر بھی موجود تھے۔
دانیا عقیل نے اپنے کار ریس کیرئیر میں دنیا کی بہترین کار ریس ڈرائیورز کی موجودگی میں ورلڈ کپ جیت کر شہرت حاصل کی تھی۔ یہ تاریخی کامیابی دانیا عقیل کے کیرئیر کے پہلے سال میں حاصل ہوئی تھی۔
اس تاریخی کامیابی کے بعد انہوں نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ دانیا عقیل نے حال ہی میں ہیل انٹرنیشنل ریلی میں شرکت کی تھی۔
انٹرنیشنل آٹو موبائل فیڈریشن بھی دانیا عقیل کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، اگر دانیا عقیل ڈاکار ریلی میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں تو یہ ان کے کیرئیر کے لئے اہم سنگ میل کی بنیاد بنے گا۔
دانیا عقیل نے ڈاکار ریلی میں شرکت کے علاوہ 2022 کے مکمل سیزن کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی نئے اسپانسرشپ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News