Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ مری میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے، تحقیقات جاری ہے، حماد اظہر

Now Reading:

سانحہ مری میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے، تحقیقات جاری ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سانحہ مری میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے، گزشتہ حکومتوں میں بھی سانحات ہوئے تاہم سانحہ مری کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کو سزا دی جائے گی، مری میں برفباری کے وقت ایس او پیز کو معطل کیا گیا۔

Advertisement

حماد اظہر نے کہا کہ شدید برفباری میں لائن مینوں کو کھمبوں پر چڑھایا گیا، ناہموار راستوں کے باوجود بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مری میں گیس کی فراہمی میں بھی فوری اضافہ کیا گیا، بجلی اور گیس کے عملے نے فوری اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیزن میں ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ پر عملدرآمد کرائے، اس سے لوگوں کا رش کم ہوگا۔

حماد اظہر نے کہا کہ مری 1890 کے ڈھانچے ہر چل رہا ہے،مری کو فوری ضلع بنایا جائے، مری کے ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس دستیابی کے لحاظ سے گیس کے نئے کنکشنز دیں گے، کورونا کے دوران مستحق افراد کو سبسڈیز دی گئی ہیں، پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے مثبت بحث کی جانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر