Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا والدین کی ویکسینیشن بچوں کو کووڈ سے بچا سکتی ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

Now Reading:

کیا والدین کی ویکسینیشن بچوں کو کووڈ سے بچا سکتی ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
کورونا

کورونا وبا کے دو برس بعد بھی دنیا اس وائرس سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ یہ وائرس تیزی سے اپنی جنیاتی شکل تبدیل کر رہا ہے اس ضمن میں احتیا طی تدابیرکے ساتھ ویکسین ہی وہ واحد راستہ جو اس وائرس سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

چھوٹے بچوں کو وائرس سے بچانے میں والدین کی ویکسینیشن بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہیں یہ بات ایک نئی طبی تحقیق کےنتیجے میں سامنے آئی ہیں۔

جرنل سائنس میں شائع تحقیقی رپورٹس کے مطابق والدین کی ویکسینیشن ایسے بچوں میں جو ویکسین سے محروم ہوں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق اسرائیل میں کی گئی اس تحقیق کے پہلے مرحلے میں جنوری سے مارچ 2021 کے دوران ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جب وہاں کورونا کی قسم ایلفا پھیل رہی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں جولائی سے ستمبر 2021 کے ڈیٹا کو نوٹ کیا گیا جب ڈیلٹا قسم تیزی سے پھیل رہی تھی۔

جنوری سے مارچ کے دوران اسرائیل میں کسی بھی عمر کے بچوں کو ویکسین کے لئے اہل قرار نہیں دیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں وہاں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین کی ڈوز لگائی جارہی تھی۔

Advertisement

اس طرح محققین نے دریافت کیا کہ ایسے بچے جو کسی ایسے گھر میں رہ رہے ہیں جن کے والدین میں سے کسی ایک کی بھی ویکسینیشن ہوچکی ہے تو ان بچوں میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ 26 فیصد کم ہوگیا۔

اسی طرح ڈیلٹا وائرس کو پھیلاؤ کے دوران بھی بچے محفوظ رہے لیکن ان کی شرح 26 سے گھٹ کر  20.8فیصد ہوگئی۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگر بچے ایسے گھر میں رہ رہے تھے جہاں والدین یعنی دونوں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے تو ایلفا کی لہر میں بیماری کا خطرہ 71.7 فیصد جبکہ ڈیلٹا کی لہر میں 58.1 فیصد تک کم ہوگیاتھا۔

محققین کے مطابق والدین کی ویکسینیشن سے بھی ویکسینز سے محروم بچوں کو تحفظ ملتا ہے۔

جبکہ اس طرح کی ایک دوسری تحقیق میں گھر کے افراد، کیسز کی شرح اور ویکسینز کے بلاواسطہ تحفظ کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

محققین نے ان تحقیق کے نتیجے میں یہ بھی دریافت کیا کہ ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ سے پہلے جن افراد کو ویکسینیشن کے بعد بیماری کا سامنا ہوا، وہ ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی نسبت کم متعدی ہوتے ہیں۔

Advertisement

جبکہ اس تحقیق میں فائزر ویکسین کی افادیت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈیلٹا سے قبل فائزر ویکسین کی افادیت ویکسینیشن کے 10 سے  90  کے دوران 91.8 فیصد تھی اور ڈیلٹا کی لہرکے دوران اس کی افادیت کی شرح گھٹ کر65.5 ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ ویکسین کی افادیت کم ہونے کے باوجود محققین کا کہنا ہے کہ والدین کی ویکسینیشن بچوں کو وائرس سے بہت حد تک تحفظ دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر