Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے ٹورنامنٹ، سدرن پنجاب اور سندھ وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

Now Reading:

ون ڈے ٹورنامنٹ، سدرن پنجاب اور سندھ وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

ملتان میں جاری نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔

ہیڈ محمد واللہ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سندھ وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔

 فاتح ٹیم نے 121 رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہارون ارشد 61 اور شہزاد خان 50 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔

اس سے قبل بلوچستان وائٹس کی پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی،مزمل علی 50 اور سراج احمد 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شاہ زیب علی، واجد احمد اور شیراز خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

ادھر زواری اکیڈمی ملتان  میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب وائٹس نے سینٹرل پنجاب وائٹس کو 81 رنز سے ہرادیا۔

150 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب وائٹس کی پوری ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 عبدالرسول اور بلال خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں،شاہاز سعید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سدرن پنجاب وائٹس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے37.5 اوورز میں  149 رنز بنائے۔ اوپنر علی حسنین بادشاہ نے 68 رنز بنائے، رانا حسیب 27 اور حسیب احمد 21 رنز بناکر آٹ ہوئے۔

دانش سعید نے 5 جبکہ علی حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب ملتان اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نے ناردرن وائٹس کو 106 رنزسے شکست دے دی۔

Advertisement

 250 رنز کے تعاقب میں ناردرن وائٹس کی پوری ٹیم 143 رنز پر آٹ  ہوگئی، شاہ میر نثار 29 اور حسنین ندیم 28 رنز بناکرآٹ ہوئے۔

محمد ہارون نے تین جبکہ نوید الحسن اور عادل وحیدنے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔

 خیبرپختونخوا وائٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے، اوپنر محمد شایان نے 77، ریاض اللہ نے 70 اور محمد ذبیر نے ناٹ  آؤٹ 62 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر