ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
میچ کی خاص بات جیسن ہولڈر کا میچ کا آخری اوور تھا جس میں انہوں نے چار گیندوں پر چار انگلش پلئیرز کو میدان بدر کیا۔
واضح رہے کہ اس میچ سے قبل پانچ میچوں کی سیریز 2،2 میچ سے برابر تھی۔
ویسٹ انڈیز نے فیصلہ کن میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کیرن پولارڈ نے 41 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی۔
کیرن پولارڈ کا ساتھ رومین پاؤل نے دیا جنہوں نے 17 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ، انگلینڈ کے جیمز ونس اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے مگر وہ ٹاپ ایج لگنے کے باعث اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین نے اپنے ہر اوور میں ایک ، ایک وکٹ لی انہوں نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی، جس کی وجہ سے انگلینڈ ایک مرحلے 119 پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھا تھا۔
انگلینڈ کی تمام تر امیدیں سام بلنگز سے وابستہ تھیں وہ 41 رنز کی عمدہ اننگ پر کھیل رہے تھے۔
آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 20 رنز درکار تھے اور اس کی چار وکٹیں باقی تھیں۔
ویسٹ انڈیر کی جانب سے آخری اوور جیسن ہولڈر نے کیا ، جنہوں نے پہلے سب سے پہلے سام بلنگز آؤٹ کیا ، دوسری گیند پر کرس جارڈن نشانہ بنے ، تیسری گیند پر عادل رشید آؤٹ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر ثاقب محمود بھی آؤٹ ہو گئے۔
ویست انڈیر نے یہ میچ 17 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کی، انگلینڈ سیریز میں ناکامی کے بعد وطن واپس جائے گی جہاں سے وہ دوبارہ جزائر غرب الہند مارچ میں آئے گی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
