حریم شاہ
وزیراعظم عمران خان کے کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بھارتی رقم کے ساتھ ویڈیو کے معاملے پر بیان سامنے آگیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانوی ایجنسی کی جانب سے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پیسوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس سے متعلق حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک مذاق تھا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کوئی مذاق کی چیز نہیں اور اس معاملے پر مذاق نہیں بنتا ، حریم شاہ کے پیسوں سے متعلق ویڈیو بیان کے بعد ایف آئی اے نے نوٹس لے کر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک منتقل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ حریم شاہ بڑی مشکل کا شکار ہو گئیں، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی
اپنے اعترافی بیان میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کرآئی ہوں اور مجھے کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی روک سکتا ہے۔
بعد ازاں حریم شاہ نے ایک اور بیان میں اس ویڈیو کق مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں موجود تمام نقدی لیگل ہے اور بیرون ملک سے کرنسی ایکسچینج کروانے کے بعد بنائی گئی تھی۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے کہا کہ حریم شاہ نے حکومت پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ منی لانڈرنگ کا کیس درج ہونے بعد حریم شاہ کا بیان سامنے آگیا
ٹک ٹاکر کی رقم بیرون ملک منتقلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما دانیال ملک ٹک ٹاکر کی حمایت میں سامنے آئے اور انہوں نے کہا کہ میں منی ٹرانسفر کا کام کرتا ہوں اور حریم میری بہنوں جیسی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
