Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران طاہر کی شاہنواز دھانی کیساتھ سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

عمران طاہر کی شاہنواز دھانی کیساتھ سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل
پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور لیگ اسپنر عمران طاہر کے سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 7 وکٹ سے شکست دینے میں کامیاب رہا، میچ کی خاص بات عمران طاہر کی بولنگ اور کپتان محمد رضوان کی بیٹنگ تھی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ سے قبل کھلاڑیوں  کے آپس میں ملنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے ستارے شاہنواز دھانی کو گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عمران طاہر اور شاہنواز دھانی جیسے ہی ایک دوسرے سے ملے تو انہوں نے سندھی زبان میں گفتگو شروع کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی نے اپنی روایتی انداز سے عمران طاہر کا استقبال کیا اور جھک کر انہیں عزت دینے کی کوشش کی جس پر عمران طاہر نے انہیں روکا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پچھلے سیزن میں عمران طاہر کی جانب سے سندھی زبان میں بات کرنے پر حیرت میں مبتلا ہوگیا تھا ، اس دوران انہوں نے عمران طاہر سے سندھی میں بات بھی کی اور لیگ اسپنر نے بھی انہیں سندھی زبان میں ہی جواب دیا۔

واضح رہے پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے کراچی کنگز کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر