
عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔
پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے چئیرمین پی اے سی کو خط بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں ، اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا ، کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی؟
عالیہ حمزہ نے خط میں مطالبہ کیا کہ پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے اور پی اے سی شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے۔
خط میں لکھا ہے کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ، ہزاروں روپے تنخواہ والے ملازمین کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ ایف آئی اے نے شریف فیملی کے 14 ملازمین کے 28 بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ، کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں؟ شہباز شریف جواب دیں، ہزاروں روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے خط میں لکھا کہ ملازمین کے مرنے کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹس سے شہباز شریف اور فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے ، کیا پبلیک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی اس ننگی کرپشن پر خاموش رہے گی؟
عالیہ حمزہ نے خط میں لکھا ہے کہ کیا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر رہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News