
محمد وسیم جونیئر ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محمد وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے دوستوں اور اہلخانہ کا مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکر گزار رہوں گا۔
محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ اب تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کو ہدف بنارکھا ہے۔
صاحبزادہ فرحان ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے،ا نہوں نے پاکستان کپ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور قائداعظم ٹرافی میں مجموعی طور پر 1869 رنز بنائےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News