Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹرز کی غفلت کی انتہا، خاتون کے پیٹ سے 20 سال بعد سرجیکل قینچیاں برآمد

Now Reading:

ڈاکٹرز کی غفلت کی انتہا، خاتون کے پیٹ سے 20 سال بعد سرجیکل قینچیاں برآمد

ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون کے پیٹ سے آپریشن کے دوران پیٹ میں بھول جانے والی بیس سال پرانی قینچیاں نکال لی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں بچینا نامی خاتون کو ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث پیٹ میں دو قینچیوں کے ساتھ 20 سال تکلیف میں گزارنا پڑے۔

بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ بچینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2002 میں چواڈانگا کے ایک کلینک سے پتھری کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے مسلسل ان کے پیٹ میں درد رہتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بچینا نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر سے بھی دوبارہ درد کی شکایت کی مگر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے ان کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درد معمول کے مطابق ہے اور انہیں فکر نہیں کرنی چاہیے۔

بچینا کو اس درد کے ساتھ بیس سال گزارنے پڑے جبکہ اس عرصے کے دوران وہ اس پیٹ درد کا علاج کروانے کے لئے دیگر کئی ڈاکٹروں کے پاس گئیں تاہم ہر ڈاکٹر نے عام نسخہ دے کر انہیں چلتا کر دیا۔

Advertisement

حال ہی میں جب خاتون کا درد ناقابلِ برداشت ہوا تو آخر کار ایک ڈاکٹر نے انہیں ایکسرے کا مشورہ دیا جس سے معلوم ہوا کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کی غفلت  سے بھولی جانے والی سرجیکل قینچیوں کی ایک جوڑی  20 سال سے ان کے پیٹ میں موجود ہے۔

بیچینا کا آپریشن ہوا اور 20 سال سے ان کے پیٹ میں موجود قینچیوں کو نکال دیا گیا —فوٹو: انٹرنیٹ

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں چواڈانگا کے صدر اسپتال میں بچینا کا آپریشن کیا گیا جہاں ان کے پیٹ سے 20 سال سے موجود قینچیوں کو نکال لیا گیا، جس بعد اب شدید مشکل اور درد میں زندگی گزارنے والی بچینا اب صحتیاب ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی دنیا بھر میں اس طرح کے کئی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر