لاہور دھماکا
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں انارکلی دھماکے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو سیکیورٹی بڑھانے کا کہا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے صوبوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظرسیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے۔
وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
وزارتِ داخلہ نے تمام چیف سیکرٹریز، پولیس، رینجرز اور ایف سی حکام کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لاہور کے علاقے نیو انارکلی پان منڈی میں دھماکا ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور بیس کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔
لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ دھماکے کی شدت 6 کے قریب موٹر سائیکلیں اور ارد گرد کی دکانیں تباہ ہوئیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ دھماکے کے ذمےداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
وزیراعظم نے پنجاب حکومت سے نیو انار کلی دھماکے کی رپورٹ بھی طلب کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
