Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ،ریٹیلرایسوسی ایشن کو10دن میں اعتراضات جمع کرانےکی مہلت

Now Reading:

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ،ریٹیلرایسوسی ایشن کو10دن میں اعتراضات جمع کرانےکی مہلت
دودھ

دودھ

سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر ریٹیلرایسوسی ایشن کو10دن میں اعتراضات جمع کرانےکی مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں طارق منصور ایڈووکیٹ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

ایڈووکیٹ طارق منصور نے عدالت سے کہا کہ منافع خوروں نے گزشتہ دو برسوں میں کراچی کے شہریوں سے 47 ارب روپے سے زائد وصول کیے۔ مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار طارق منصور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

Advertisement

کمشنر کراچی اقبال میمن نے تفصیلی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدالت سے کہا کہ کراچی میں دودھ کی قیمت کے تعین کیلیے عدالت کی ہدایت پر من و عن عمل کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

کمشنر کراچی نے مشاورتی اجلاس کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ قیمت کے تعین کیلیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا کہ دودھ فروش عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ لوٹ مار کررہے ہیں۔ ہم نے گراں فروشوں کا راستہ روکا ہے

بیرسٹر نعیم الرحمان وکیل ملک ریٹیلر ایسوسی ایشن  نے عدالت سے کہا کہ تمام رپورٹس جعلی ہیں، دس سال سے یہ کھیل جاری ہے۔ جواب اور اعتراضات داخل کرنے کیلیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے دس یوم میں اعتراضات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو آئندہ سماعت پر حاضری سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔

Advertisement

کمشنر کراچی نے گذشتہ سماعت پر دودھ کی قیمت 120 روپے مقرر کرنے کا نوٹفیکشن عدالت میں پیش کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر