Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن، مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولے جانے کااعلان

Now Reading:

فلپائن، مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولے جانے کااعلان

فلپائنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ 157 ممالک کے شہریوں کو مختصر دوروں کے لیے ویزا فری سفر کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  10 فروری سے فلپائن کی حدود مکمل طور پر ویکسین شدہ سیاحوں کے لیے دوبارہ کھل جائیں گی اور قرنطینہ کرنے کی شرط کو ختم کردیا جائے گا۔

ساحلوں اور غوطہ خوری کے مقامات کے لیے مشہور جزیرہ نما ملک کے سیاحتی آپریٹرز بین الاقوامی زائرین میں کمی اور سفری پابندیوں کے سبب تباہ حالی کا شکار ہیں۔

صدارتی ترجمان کارلو نوگرلس نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ سیاحت کی صنعت اب بحال ہو سکتی ہے اور یہ ملازمتوں، معاش اور ملک کی اقتصادی ترقی میں بڑا حصہ ڈال سکتی ہے۔

یاد رہے یکم دسمبر سے سیاحوں کی واپسی کا ایک پچھلا منصوبہ فلپائن میں پھیلنے والے کورونا اومیکرون ویریئنٹ کے ابھرنے کے باعث معطل کردیا گیا تھا۔

Advertisement

 فہرست میں شامل ممالک کے مکمل طور پر ویکسین شدہ سیاحوں کو فلپائن جانے سے کچھ دیر پہلے کوویڈ 19 کے لیے منفی ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔

اس فہرست میں چین،تائیوان اور ہندوستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں امریکہ، جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں۔

 ہیلتھ انڈر سکریٹری روزاریو ورجیر نے کہا کہ جب فلپائن میں کوویڈ 19 ٹرانسمیشن کی شرح اتنی زیادہ ہے تو بین الاقوامی مسافروں پر پابندی لگانے کا کوئی مطلب نہیں ہےان وجوہات کی بنیاد پر ہم نے پابندیوں کو کم کرنے کی سفارش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ویکسین شدہ غیر ملکیوں کے داخلے پر 16 فروری سے پابندی عائد کر دی جائے گی۔

فلپائنی حکومت نے حالیہ ہفتوں میں قومی دارالحکومت کے علاقے اور دیگر صوبوں میں اومیکرون ویرئینٹ میں پھیلاؤ کے سبب پابندیاں سخت کردی ہیں۔

یاد رہے ملک کے 110 ملین افراد میں سے تقریباً نصف مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر