Advertisement
Advertisement
Advertisement

سالِ نو پر ٹرینڈ کرنے والا ہیش ٹیگ، جس نے صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا

Now Reading:

سالِ نو پر ٹرینڈ کرنے والا ہیش ٹیگ، جس نے صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا

خصوصی ٹاسک فورس

سال نو کی آمد پر ایک طرف جہاں نئے سال کی مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہوا، آتش بازی اور ہنگامہ خیز پارٹیوں سے 2022 کا استقبال کیا گیا۔ وہیں ٹوئٹر پر اس حوالے سے مختلف ہیش ٹیگز ٹرینڈنگ میں دیکھنے کو ملے۔

لیکن، ان ہیش ٹیگز میں سے ایک ایسا بھی تھا جس نے تمام سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ متجسس عوام مجبور ہوگئے یہ دیکھنے کے لیے کہ آخر سال نو کی دھماکہ خیز پوسٹس اور ٹرینڈز کے درمیان یہ ہیش ٹیگ کیوں ٹرینڈنگ میں ہے۔

ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میمں موجود ہیش ٹیگ لبیک یا رسول اللہ ﷺ (#LabbaikYaRasoolAllah)  کو جب کھول کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ ٹرینڈ حسبِ روایت مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔  جس کا مقصد سال نو پر رکنیت سازی کو فروغ دینا تھا۔

https://twitter.com/MalikUmer1234/status/1477026407616290825?s=20

https://twitter.com/i/status/1477105580800151554

Advertisement

تاہم، رکینت سازی کے علاوہ بھی تحریک لبیک کے حامیوں اور سربراہ ٹی ایل پی کے پیروکاروں نے اپنی پوسٹس میں اس ہیش ٹیگ کا استعمال کیا، جس کے باعث مذکورہ ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نئے سال کے موقع پر اس ہیش ٹیگ کے استعمال کے ساتھ خیر و عافیت کی دعائیں مانگی گئیں تو کچھ نے اسے جماعت کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری دکھانے کے لیے استعمال کیا، جبکہ کچھ نے سیاست سے بالکل علیحدہ نبی کریم ﷺ کی محبت میں اس ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا صارف عاصم علی نے لکھا، ‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایک فطری جذبہ ہے جو ہر مسلمان کے دل میں رہتا ہے۔ یہ ایک مومن کے کامل ایمان کی شرط ہے۔

Advertisement

جبکہ وجاہت علی نے سعد رضوی کو اپنا “پیا” قرار دیا۔

Advertisement

پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ٹی ایل پی کو اپنی سیاسی جماعت قرار دیا۔

راجہ خرم نے سال نو پر فیصل آٓباد کے مبینہ مناظر شئیر کئے جس میں فائرنگ اور آتش بازی کی جگہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے فضا گونج رہی تھی۔

Advertisement

جواد احمد نامی ٹوئٹر صارف نے اسلامی مملکت میں اسلامی نظام کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر