Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک سر زمین پارٹی کا 30 جنوری کو کراچی میں پرامن احتجاج کا اعلان

Now Reading:

پاک سر زمین پارٹی کا 30 جنوری کو کراچی میں پرامن احتجاج کا اعلان
Mustafa Kamal

مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی اہلیان کراچی کےساتھ 30 جنوری کوتبت سنٹرکراچی پر پرامن احتجاج کرے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے کہا کہ ریاستی اداروں کو مطلع کرتا ہوں کہ اہلیان کراچی کے ساتھ بہت ظلم اورذیادتی ہوچکی اب مزید برداشت نہیں ہوگا۔ سندھ حکومت کو لگام دینے کا وقت آگیا ہے۔ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے اگر ہمارا راستہ روکا گیا توحالات کی ذمے داری سندھ حکومت پرعائد ہوگی۔

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ میں اہلیان کراچی سے کہتا ہوں آئیں میرا ساتھ اور اس لسانی حکومت کے خلاف کھڑے ہوں تاکہ ہم اپنے سندھی بھائیوں کو اس ظلم سے نجات دلائیں۔ اگرسندھ حکومت شہری حکومت کے معاملے میں مداخلت کرسکتی ہے تو پھر یہاں وفاقی حکومت بھی مداخلت کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب اس شہر کا ہرآدمی باہرنکلے چاہے وہ پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی ہو کہ مہاجر ہو سب کو نکلنا ہوگا۔

Advertisement

مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی ہر سیاسی پارٹی کے کارکنان سے کہتا ہوں اپنی قیادت سے سوال کریں کہ آپ کے علاقے میں بہتری کیلئے وسائل نیچے منتقل کیوں نہیں ہوتے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہے انھوں نے پاکستان کوآئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔ غریب آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت کو گرانے پر لگی ہے۔

چئیرمین پاک سرزمین نے کہا کہ آج یہاں بلانے کا مقصد سندھ حکومت کے اقدامات اور ظالمیت کے خلاف جو کر رہی ہے، اس پر بات کرنی ہے۔ سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کے نام  پر جو اختیار لیا تھا، وفاق سے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اختیارات لےلیے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق اپنی حکومت بچانے کے لیے سندھ کو گروی میں رکھ کر دیا ہے۔ پی پی پی نے سندھ کے لوگوں کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ سندھ کو دس ہزار 242 ارب روپے ملے لیکن کہاں استعمال ہوئے۔ ان پیسے اور اختیارات کے سوال کا جواب چاہئے۔ صوبے کے لوگوں کو کتنے پیسے کی سہولیات ملی، اس کا جواب چاہئے۔

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے مذید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی میں لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ اداروں کو چاہیے کہ ان کو روکیں۔ ہم نے جہاد سمجھ کر لوگوں کو فسادات سے روکنے کی قسم کھائی ہے۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو آوازدی ہے کہ تیس جنوری کو تبت سینٹر پر جمع ہوں ہم وہاں سے وزیراعلٰی ہاؤس جائیں گے کیونکہ انھیں دور سے آواز نہیں جاتی۔ اب پی پی پی کے فرعونوں کا وقت اگیا ہے۔ کراچی کے لوگوں سے کہتا ہون کہ اپنی آواز بلند کریں۔ ہمیں اپنی نسلوں کوازادی دینی ہے، سندھی بھائیوں کو ان سے ازادی دینی ہے۔

Advertisement

انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ کے بچوں کو کتوں سے بچانا۔ تھر کے بچوں کو مرنے سے بچانا۔ سندھ میں ایک نئی لائین پینے کے پانی کی نہیں ڈالی گئی ہاں البتہ کراچی کے شہری سے لیکر تھر پارکرکے دیہی علاقوں تک لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے۔ ہمیں سندھ کو پانی دینا ہے۔

مصطفٰی کمال نے مذید کہا کہ پاکستان کے سیاسی حالات انتہائی مخدوش ہیں۔ سندھ کی صوبائی حکومت نفرت اور تعصب کی بنیاد پرراج کر رہی ہے۔ صوبے بھر میں لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہوررہا ہے۔ عوام میں لسانی لاوا پک رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزارتوں کے ساتھ ساتھ اب سندھ حکومت شہری حکومت کے اوپر بھی قبضہ کررہی ہے۔ ایک ایک کرکے سارے ادارے سندھ حکومت اپنے پاس لے چکی اور ان کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے۔ دیگر صوبوں کی حالت زار بھی کچھ اچھی نہیں مگر سندھ کا حال تو سب سے زیادہ تباہ ہے۔

مصطفٰی کمال نے کہا کہ سندھ میں نئے تعلیمی ادارے کھلنے کی بجائے سرکاری اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔ ان کی عمارتوں کو فلاحی اداروں کو ٹھیکے پردیا جارہا۔ سندھ حکومت کے خلاف کوئی آواز اٹھائے تو سرِعام گولیاں چلا کر قتلِ عام کیا جاتا ہے۔ آج بھی امِ رباب اور ناظم جوکھیو کے لواحقین عدالتوں سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں ہوں، نئے ڈسٹرک کا انعقاد ہو، نئے ٹاؤن بنانے کی بات ہو۔ سندھ کے وزیراعلیٰ انتہائی تعصب زدہ سیاست کے حامی ہیں۔ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ انیس قائم خانی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر